سخاکوٹ(مانند نیوز) مظلوم فلسطینیوں کو ظالم اور وحشی اسرا ئیل کے آگے اکیلا چھوڑنا کسی بھی طور جائز نہیں غزہ کے ہسپتالوں اورنہتے فلسطینیوں پراسرائیل کی وحشیانہ بمباری ریاستی دہشتگردی ہے۔ اسرائیلی بر بریت اور وحشت پوری دنیا اورعالمی اداروں کیلئے باعث شرم ہے۔ان خیالات کااظہار نیبر ہوڈکونسل پتاؤ درگئی کے چیئرمین ظریف خان نے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے پیچھے امریکہ اوردیگرمغربی طاقتوں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ اسرائیل نے جنگ کے دوران انسانی حقوق کی بنیادی اصولوں کی شدید خلاف ورزی کی اور رہائشی مکانات، ہسپتالوں، مساجد اور نقل مکانی کرنے والوں پر بمباری کر کے ہزاروں مردوخواتین اور بچوں کو شہید کردیا۔انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کے سربراہان سے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے متحدہوجائیں۔