اسلام آباد(مانند نیوز) ایئر یونیورسٹی اسلام آبادکے طلبا وطالبات کے 58 رکنی وفد نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا۔ایوان بالا کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ سینیٹ حکام نے وفد کوایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فکشنز کی اہمیت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔بعدازاں وفد نے سینیٹ کی کارروائی بھی دیکھی۔