اسلام آباد(مانند نیوز)فیصل مسجد میں امام کعبہ الشیخ الصالح بن عبداللہ بن حمید نے نمازجمعہ کی امامت کی اور خطبہ دیا۔اس موقع پر فرزندانِ اسلام نے بڑی تعداد میں امامِ کعبہ کی امامت میں نمازِ جمعہ ادا کی۔فیصل مسجد میں امام کعبہ الشیخ الصالح بن عبداللہ بن حمید نے اپنے خطبے میں کہا کہ مسلمانوں کی مثال جسم کی مانند ہے جو ایک دوسرے کو مضبوط کرتے ہیں، آخرت کی بہتری کیلئے خود کو بہتر کریں۔انہوں نے کہا کہ آپس میں اخوت،محبت اور مساوات کو فروغ دیں، مسلمانو!فلسفہ تقوی پر سختی سے کاربند رہو۔امام کعبہ نے خطبے میں کہا کہ چھوٹے چھوٹے اختلافات پر کسی کو کافر قرار نہ دیں، نیک اور صالح کاموں کے فروغ میں تعاون کریں۔امامِ کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید رواں ہفتے 6 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے