وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان پاک افغان بارڈر انگوراڈا کے عوام اپنے جائز مطالبات کے حق میں قومی اختجاجی دھرنا بارہویں روز میں داخل ہوئے، دھرنا منتظمین نے پاک افغان مرکزی شاہراہ ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کیا ہوا ہے، جسمیں سیاسی جماعتوں کے قائدین، علماء کرام، مشران و نوجوانان کے علاؤہ مختلف مکتب فکر کے لوگوں شریک ہوئے۔دھرنامنتظمین کا کہنا تھا کہ اس جدید دور میں انگوراڈا کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہزاروں خاندان شدید مشکلات سے دوچار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی عدم توجہ سے دھرنا پر مجبور ہوگئے ہیں۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انگوراڈا میں تعلیم کے فروغ کے لئے سکولز کو فعال بنا دیا جائے اور صحت کے سہولت کے لئے تمام تر اداروں کو فعال کیا جائے، آنگورآڈہ سرحد کے آرپار رہائشوں کو گیٹ پر اشیاء خوردنوش لے جانے کی اجازت دی جائے، بجلی کی ترسیل اور موبائل نیٹ ورک پی ٹی سی ایل ڈی ایس ایل کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ دہشتگردی سے متاثر ہونے والے معذور افراد کے لئے خصوصی کوٹہ مختص کیا جائے اور انگوراڈا عوام کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں.دھرنا منتظمین کا کہنا تھا کہ آنگورآڈا گیٹ پر مقامی رہائشیوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ٹی ایم اے انگوراڈا بازار میں عملی کام شروع کرے اور فوری طور پر نادرا سنٹر کی منظوری دی جائے،پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے جنرل سیکرٹری عمران مخلص وزیر کا کہنا تھا کہ کہ بارہویں دنوں سے تحصیل برمل کے علاقہ انگورآڈا کے غریب عوام رات کی تاریکیوں میں سڑکوں پر بیھٹے ہوئے ہیں، اپنے جائز حقوق مانگ رہے ہیں تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوسکی، بارڈر کے باشندوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے، ملک و علاقے کے لئے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں، اس سرد موسم میں اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔احتجاج میں شریک سیاسی وسماجی قومی مشران علماء کرام کا کہنا ہے کہ جب تک انگوراڈا کے عوام کا جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔واضح رہے کہ کئی روز پہلے ضلعی انتظامیہ اور دھرنے کے منتظمین کے درمیان مذاکرات ہوئی تاہم مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے انگوراڈا کے لوگوں کے مطالبات پر غور کیا ہے، اور اب بھی احتجاجی دھرنے کے منتظمین سے رابطے میں ہیں.لیکن دھرنے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے بات چیت سے مطمئن نہیں، ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیاجا رہا ہے۔ ہم بھی پاکستانی شہری ہے، ہمیں پاکستان کے باقی شہریوں کی طرح سہولت فراہم کی جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے