اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی کے حوالے سے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ای سی پی نے وزارت داخلہ سے آئندہ عام انتخابات میں سکیورٹی سے متعلق جامع رپورٹ 27 نومبر تک طلب کر لی۔ خط میں کہا گیا کہ پولیس کی نفری کی قلت کے باعث انتخابات میں پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی دستیابی سے متعلق رپورٹ دیں۔خط میں صوبوں میں نفری کی قلت سے متعلق بھی الیکشن کمیشن کو تحریری آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، خط کے مطابق وفاق اور چاروں صوبے آئین کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔ای سی پی حکام نے کہا کہ الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کیلئے تمام آئینی اور قانونی اقدامات کر رہا ہے، تمام حلقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے