راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک)انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے گزشتہ روز چھ کارروائیوں میں ایک سو چھیاسی کلوسے زائد منشیات برآمد کر کے چھ ملزمان گرفتار کر لئے۔ترجمان اے این ایف کیمطابق راولپنڈی میں کینیڈا کیلئے بک کئے گئے پارسل سیدو کلو آٹھ سو چونتیس گرام افیون برآمد ہوئی۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے ایک سو ایک آئس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔اسلام آباد کیکاک پل کے قریب گاڑی سیانیس کلو چرس برآمد کر کیخاتون سمیت ایبٹ آباد کے رہائشی تین ملزمان گرفتار کئے گئے۔ سرانان بازار پشین کے قریب دو گاڑیوں سے ڈیرھ سوکلو چرس برآمد پکڑی گئی۔لکپاس ٹول پلازہ کوئٹہ کے قریب افغان باشندے کیسامان سے آٹھ کلو چرس اوردو کلو آئس برآمد ہوئی۔ جی ٹی روڈ پشاور پر گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تین کلو افیون اور ایک کلو آئس پکڑی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے