میساچوسٹس(مانند نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے پہلے گروپ کی رہائی محض ایک شرووعات ہے اور غزہ میں عارضی جنگ بندی میں توسیع کے حقیقی امکانات موجود ہیں۔ میساچوسٹس میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان قیام امن کی خاطر دو ریاستی حل کے لیے کام دوبارہ شروع کیا جائے۔جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا کی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی، خوشی ہے 13 اسرائیلی رہا ہو کر اپنے عزیزوں کے پاس پہنچ گئے، امریکی صدر نے کہا ہے کہ میرے خیال میں جنگ بندی میں توسیع کے حقیقی امکانات موجود ہیں، یہ صرف ایک آغاز ہے لیکن اب تک یہ اچھی طرح سے چل رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے خطے کے رہنماؤں سے فون پر بات کی گئی، امریکا جنگ بندی پر زور دیتا رہا تاکہ اسرائیلیوں کو رہا کرایا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے