سخاکوٹ(مانند نیوز) سخاکوٹ وٹرنری ہسپتال میں کچہری کاانعقاد کیا گیاجس کے دوران لوگوں نے مسائل و شکایات کے انبار لگادئیے۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی،ڈی ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال درگئی ڈاکٹر جاوید، ا سٹیشن ہاؤس انچارج ریسکیو1122 درگئی خوشدل، محکمہ سوئی گیس درگئی کے انچارج عصرین خان شموزئی، محکمہ سی اینڈ ڈ بلیو درگئی کے ایس ڈی او نوید محمد، سب انجینئر لیاقت شاہ، حلال فوڈاتھارٹی کے اعزاز خان، محکمہ ایریگیشن درگئی کے سب انجینئرفضل احمد، ایس ڈی او محکمہ تعلیم درگئی پیر سیدزمین شاہ، ایس ڈی او فیمل روحیل ناز، محکمہ واپڈا کے سپرٹنڈنٹ باچہ رحمان، محکمہ پبلک ہیلتھ درگئی کے ایس ڈی اوریاض خان اور محکمہ فوڈ کے ثقلین اعظم سمیت محکمہ جات کے سربراہان و نمائندگان نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں ویلج کو نسل سخاکوٹ بازار کے چیئرمین ساجد حسین مشوانی، متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے صدر حمید خان لالا،سوشل ورکرز ضمیر باچہ، نعیم شاکر، جنرل کونسلر عقیل الرحمان، اضغڑ علی،منظور گیلانی سمیت مختلف مکتب کے لوگوں نے علاقہ کے درپیش مسائل پیش کئے اور انکے فوری حل کا مطالبہ کردیا۔کھلی کچہری میں بجلی اور سوئی گیس کے ناروالوڈشیڈنگ کو فوری طور پر بند کرانے، ابازئی برانچ پر قائم مہردے مائنر کے ٹیل میں کئی سالوں سے پانی کی بندش اور اس سے زمنیداروں کو درپیش مشکلات پر تشویش کااظہار کیا گیا جبکہ گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول سخاکوٹ بازار اور گورنمنٹ بوائز سکول کندے خٹک پرانہ سخاکوٹ اور گورنمنٹ ہائی سکول پڑنگے کے خستہ کمروں کو مسمار کرانے اور انکواسرنو تعمیر کرنے، مین ملاکنڈ روڈ کوکھودنے کے بعد اس کے جلدازجلد پختگی کا مطالبہ کیا گیا کیونکہ اس کے گرد وغبار سے عوام کوسخت مشکلات کاسامناہے اس کے ساتھ ساتھ ون ویلنگ اور منچلے نوجوانوں کے خلاف فوری کاروائی،محکمہ واپڈاوالوں کی جانب سے شاخ تراشی میں محکمہ فارسٹ کی جانب سے حائل رکاوٹیں دور کرانے اور گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول سخاکوٹ کے کمروں کے اوپر لتکتی تاروں کو کمروں سے فوری طور پر ہٹانے سمیت مختلف مسائل پر بحث کی گئی اور انکے فوری طور پر حل کا مطالبہ کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد علی نے متعلقہ اداروں کے سرابرہان ونمائندگان کو عوامی مسائل ترجیحیی بنیادوں پر حل کرانے کی ہدایات جاری کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے