سخاکوٹ(نمائندہ مانند) جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری ونامزد امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 24رضوان اللہ مہمند نے کہا ہے کہ 17دسمبر کو سخاکوٹ ریلوے اسٹیشن میں جماعت اسلامی کا ورکرز وعزہ کنونشن ضلع ملاکنڈ کی سیاست کارخ تبدیل کریگی۔کنونشن سے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما وسنیٹر مشتاق احمد ودیگر ضلعی وسیاسی قائدین خطاب کریگی۔ جماعت اسلامی عام انتخابات میں بھرپور تیاری اور اپنی جھنڈے اور انتخابی نشان ترازو کیساتھ میدان میں اتریگی جماعت اسلامی قوم کی امیدوں کااخری کرن ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سخاکوٹ میں حکیم کابل جان مرحوم کے رہائش گاہ پر تحصیل درگئی کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس سے جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے امیر فضل وہاب، جنرل سیکرٹری رشیداحمدقاضی، صدر جے آئی ضلع ملاکنڈ حاضرمحمد،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ مردان ڈویژن انیس احمد، صدر جے آئی تحصیل درگئی عارف شہزادسمیت دیگر ذمہ داران وویلج کونسل مراء نے شرکت کی۔اجلاس میں ورکرز وعزہ کنونشن کے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور 8دسمبر سے 8فروری تک خصوصی مہم کااغاز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں اکر ملاکنڈ سے منشیات،جرائم،بجلی وگیس لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری کاخاتمہ کریگی۔نوجوان اس بار اپنا ووٹ امانتداراور دیانتدار قیادت کے حق میں استعمال کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے