اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے عام انتخابات کیس کا 6 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے بیرسٹر عمیر نیازی کو نوٹس جاری کر کے وضاحت مانگ لی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ آپ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کا حکم واضح تھا کہ کوئی بھی جمہوری عمل میں خلل نہیں ڈالے گا۔تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا ہے کہ عمیر نیازی بظاہر جمہوری عمل ڈی ریل کرنے کی کوشش کے مرتکب ہوئے، ہائی کورٹ نے 2753 ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کا کام روک دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے بیک جنبشِ قلم انتخابی عمل کو ڈی ریل کر دیا، ڈی آر اوز اور آر اوز کو خاص طور پر انتخابات کے لیے تعینات نہیں کیا گیا، تعینات افسران پہلے سے بطور انتظامی افسر فرائض انجام دے رہے ہیں۔تحریری حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا ہے، عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کو درخواست پر مزید کارروائی سے بھی روک دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے