اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں 9 سال بیت گئے۔آرمی پبلک سکول پشاور میں 9سال قبل شدت پسندوں نے معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 147 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ 16دسمبر 2014کو ملک کی تاریخ کا دردناک واقعہ پیش آیا، فورسز کی وردیاں پہنے علم دشمن 6 دہشتگرد آرمی پبلک اسکول میں داخل ہوئے اور طلبا پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے معصوم طلبا اور بے گناہ اساتذہ خون میں لت پت ہو گئے۔ حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے اسکول کا گھیرا کیا اور کالعدم ٹی ٹی پی کے 6خودکش حملہ آوروں کو طویل آپریشن کے بعد ہلاک کر ڈالا۔درندہ صفت دہشتگردوں کے حملے میں 122 معصوم طلبا سمیت 147 افراد شہید ہوئے تھے، شہدا میں سکول پرنسپل طاہرہ قاضی اور سکول ٹیچر صوفیہ حجاب بھی شامل تھیں۔دہشتگردوں سے مقابلے میں 2 افسروں سمیت 9 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، اس کے علاوہ آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث 6 دہشتگردوں کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا جنہیں ملٹری کورٹس نے موت کی سزائیں سنائیں۔ سانحہ آرمی پبلک سکول نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نئی روح پھونکی اور یوں نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا گیا اور قبائلی علاقوں سے دہشتگردی کا خاتمہ بھی ہوا۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے نتیجے میں جہاں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا وہیں علم دشمن عناصر کے ناپاک ارادے بھی خاک میں مل گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے