غزہ(مانند نیوز ڈیسک)غزہ پر ایٹم بم گرانے کا بیان دینے والے اسرائیلی وزیر نے غزہ پر قبضہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اسرائیل کے ثقافتی ورثہ کے وزیر امیچائی یاہو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر مکمل طور پر قبضہ کر لیا جانا چاہیے۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیر نے بیان دیا تھا کہ غزہ پر جوہری بم پھینکنا مسئلے کا ایک ممکنہ حل ہے۔ غزہ کی پٹی کو روئے زمین پر نہیں رہنا چاہیے۔ اسرائیل کو وہاں دوبارہ بستیاں قائم کرنا ہوں گی۔ سعودی عرب سمیت دیگر مسلم مالک نے اسرائیلی وزیرکے بیان پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی تھی جس کے بعد اسرائیلی حکومت نے ان کی وزارت عارضی طور پر معطل کردی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے