پشاور(مانند نیوز) گورنمنٹ مڈل سکول بغدادہ مردان کے ہیڈ ماسٹر محمد سلیم خان نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں جی ایم ایس بغدادہ کے پوزیشن ہولڈر طلبا کو شیلڈ دینے کے حوالے سے تقریب جلد منعقد ہو گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری اسکولوں کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں اردو خوش نو یسی اور ڈرائینگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ثاقب، محمد مصطفیٰ اور ڈی ایم طالب حسین کو مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ بچوں اور نوجوانوں کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا بہت ضروری ہے ایک صحت مند معاشرے کیلیے اس سلسلے تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور والدین کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ بچوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ خود اعتمادی پیدا ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء میں ہمیشہ آگے بڑھنے کا جذبہ ہونا چاہیے جو قومیں محنت اور لگن کو چھوڑ دیتی ہیں وہ دنیا سے نیست و نابود ہو جاتی ہیں اور اسی طرح کا جذبہ طلبہ کو عملی زندگی میں رکھنا چاہیے.