پشاور(مانند نیوز) عورت ووٹ بھی ڈال سکتی ہے اور الیکشن میں بھی کھڑی ہو سکتی ہے۔ عورت پردے میں رہ کر سب کچھ کر سکتی ہے ووٹ ڈالنا قومء ذمہ داری ہے لہٰذا عورت کو ہر صورت ووٹ ڈالنا چاہئے اور الیکشن کی سرگرمی میں حصہ لینا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار غیرسرکاری تنظیم آئی آر ایس پی اور سٹیپ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تحصیل مردان کے مختلف علاقوں میں خواتین ووٹرز کو متحرک کرنے کیلئے مرد وخواتین کے الگ الگ تقریبات سے خطاب کرتے ہو ئے سٹیپ آرگنائزیشن کے محمد اسماعیل نے کیا،انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان مین خواتین کو ووٹ ڈالنے کا پورا پورا حق دیا گیا ہے، خواتین عام انتخابات کے دوران ووٹ ڈال سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تاحال خواتین کے ووٹ کو اہمیت نہیں دی جاتی۔ دور دراز علا قو ں میں خواتین کو خود بھی اپنے ووٹ کی حیثیت کا علم نہیں۔ نہ ہی وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ ان کے ووٹ ڈالنے کا مقصد کیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان علاقوں کی بیشتر خواتین کو حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے مردوں کی طرف دیکھنا پڑتا ہے۔ گھر کے مردوں کی اجازت کے بغیر وہ نہ تو ووٹ ڈالنے کا تصور کرسکتی ہیں اور نہ ہی اس کا استعمال اپنی مرضی سے کرسکتی ہیں،انہوں نے کہا کہ خواتین اور مرد اپنے اپنے علاقوں میں الیکشن اور ووٹ کی اہمیت سے متعلق آگاہی فراہم کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے