(مانند نیوز )خیبر پختونخوا خوشحال پروگرام کے تحت دیر بالا میں تجاوزات کیخلاف کاروائی کی گئی جبکہ غیر معیاری اشیائے خوردونوش کو تلف کردیاگیا۔ کئی افراد کیخلاف ایف ائی ار درج کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر دیر بالاعرفان علی کی ہدایات کے روشنی میں انتظامیہ افسران نے ڈوگ پائیں اور ڈوگ بالا بازار کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر مختلف جنرل سٹورز،چکن شاپس،سبزی فروٹ شاپ اور ھوٹلز کا معائنہ کیا گیا۔معائنہ کے دوران مختلف دکانوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں،سرکاری نرخنامہ، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ناقص صفائی،گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامہ نہ رکھنے پر متعدد کانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا جبکہ کئی دکانداروں کی خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت پولیس سٹیشن شرینگل میں ایف آئی آر درج کی گئی۔دوران چیکنگ مختلف دکانوں سے زائدالمیعاد اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش برآمد کی جن کو موقع پر تلف کیا گیا۔اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت جاری کی کہ سرکار کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں سے تجاوز نہ کریں اور صفائی ستھرائی کو مزید بہتر کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کی خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے