(مانند نیوز )ضلع ملاکنڈ میں ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی کے نتیجے میں دو مقامات پر آگ پر بروقت قابو پالیاگیا۔ ریسکیو ملاکنڈ ترجمان کے مطابق درگئی کے نواحی علاقہ ٹوٹی میں پہاڑ پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا۔ کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 تحصیل درگئی کی فائر فائٹرز ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ فائر فائٹنگ ٹیم صبح سے آگ بجھانے میں مصروف عمل تھی۔فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ طریقے سے آگ پر مکمل طور پر قابو لیا اور مزید پھیلنے سے روک دیا۔ اس کے علاوہ دوسرا حادثہ پلئی انٹر چینج کے قریب پہاڑپر رونما ہوا جہاں پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگی تھی۔ کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 تحصیل بٹ خیلہ کی فائر فائٹرز ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ فائر فائٹنگ ٹیم دوپہر سے آگ بجھانے میں مصروف عمل تھی۔فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ طریقے اگ پر مکمل طور پر قابو کرلیا اور مزید پھیلنے سے روک دیا۔