(مانند نیوز )گورنمنٹ ڈگری کالج درہ آدم خیل ضلع کوہاٹ کے پرنسپل پروفیسر جاوس خان آفریدی،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج درہ آدم خیل کی پرنسپل پروفیسر سنبلہ یوسف اور چیف ایگزیکٹیو ہاشم کول کمپنی اخوروال و احمد میڈیکل انسٹیٹوٹ پشاورملک حیات آفریدی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج درہ آدم خیل میں شجرکاری کوفروغ دینے کے سلسلے میں ”امن کی ابتدا ہم سے” کے زیر عنوان تقریب میں بطورمہمانان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے پود ے بھی لگائے۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں درختوں اور پودوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ زندہ رہنے کیلئے یہ نہ صرف آکسیجن فراہم کرتے ہیں بلکہ ماحول کی آلودگی کو بھی کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں لہٰذازیادہ سے زیادہ درخت اورپودے لگانا وقت کا تقاضاہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جہاں کہیں بھی نظر دوڑائیں صرف بلڈنگز ہی بلڈنگز نظر آتی ہیں اور سایہ دار درختوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے دن بدن نہ صرف درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے بلکہ فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جو سانس کے علاوہ کئی قسم کی خطرناک بیماریاں جنم لینے کا سبب بن رہی ہیں۔ اس نے نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ موسمی تبدیلیوں اور دن رات بڑھتی ماحولیاتی آلودگی پرقابو پانے کیلئے ہم سب کو اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے شجر کاری کی جانب خصوصی توجہ دینی چاہئے تاکہ ہم اور آئندہ نسلیں صاف ستھری ہوا میں سانس لے سکیں۔ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو خوبصورت اور دلکش بنانے کیلئے ہمیں کسی بیرونی مدد کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ اپنا کردارادا کرتے ہوئے ذاتی طور پر پودے لگانے چاہئے اور اپنے بچوں کو بھی ترغیب دیتے ہوئے پودوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے