کوہاٹ (مانند نیوز)حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات پرعملدرآمد کرتے ہوئے خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کوہاٹ عوام کو ملاوٹ سے پاک اورصاف ستھرے خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ افسران نے خوشحال گڑھ چیک پوسٹ پررات کواشیائے خوردونوش لے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ انہوں نے چیکنگ کے دوران دودھ کی مختلف سمپلز کو جدید موبائل ٹیسٹنگ لیب کی مدد سے چیک کیا۔جس کے نتیجے میں ایک گاڑی سے بڑی مقدار میں مردہ مرغیاں برآمد کی گئی جو کہ کوہاٹ کے مختلف علاقوں کو سپلائی کی جا رہی تھی۔موقع پر مردہ مرغیاں ضبط کر کے مالک پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیاجبکہ ایک اورگاڑی سے خراب مچھلیاں برآمد کی گئی جو کہ بنوں کو سپلائی کی جا رہی تھی۔مچھلیوں کو موقع پر ضبط کر کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی کی گئی۔اس کے علاوہ ایک اورگاڑی سے بھی مضر صحت پاپڑ برآمد کی گئی جس پر مالک کے خلاف کاروائی کی گئی۔چیکنگ کے دوران دو مختلف گاڑیوں سے بڑی مقدار میں جانوروں کے خراب اجڑیاں اور کلیجی برآمد کر کے مالک پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم کا کہنا تھا کہ صاف اور معیاری خوراک ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ملاوٹ مافیا کے خلاف قانونی کاروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے