چترال (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ سٹیرینگ کمیٹی برائے تعلیم کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح جلاس ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے زیر صدرت ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں رواں ماہ کے دوران تعلیم کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل/فیمل نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلع بھر میں تعلیمی اصلاحات کے پیش رفت کے بارے میں شرکاء کو تفصیل سے اگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کا ہدایت کی کہ وہ آئندہ بھی اس تسلسل کو برقرار رکھیں۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افیسر IMU اپر چترال محمد حیات شاہ۔محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران ونمائندوں نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے