چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کاروائی شروع کر رکھی ہے۔ اس سلسلے میں چترال لیویز اور محکمہ جنگلات کی ٹیم نے براڈم چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کر کے بڑی مقدار میں ٹمبر کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق لیویز جوانوں نے فارسٹ اہلکاروں کے ہمراہ ناکہ لگا کر مزدا گاڑی نمبر (AL 2618) کو روک کر تلاشی لی۔تلاشی کے دوران گاڑی سے بڑی مقدار میں غیر قانونی دیار کے سلیپران برآمد ہوئی تو انہوں نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف فارسٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیااور گاڑی کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کاروائی کے لیے محکمہ جنگلات کے عملے کی سپرداری میں دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے گزارش کی کہ ٹمبر مافیا اور غیر قانونی لکڑی سمگل کرنے والوں کے خلاف پوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف بروقت قانونی کاروائی کی جاسکے۔