ہنگو(مانند نیوز) پی کے 93 ،پی ٹی آئی ضلعی صدر یوسف خان کے کاغزات نامزدگی منظور،پی ٹی آئی ملک بھر سے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی،پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے درجنوں امیدواروں اک سامنے آنا پارٹی مقبولیت کا مظہر ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع ہنگو کے صدر یوسف خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔پی ٹی آئی کے ضلعی صدر یوسف خان نے پی کے 93 سے بھی کاغزات نامزدگی جمع کروائے تھے۔اج سکروٹنی کے لیے وہ متعلقہ آر او عاطف آفریدی کے سامنے پیش ہوئے جنہوں نے کاغزات کی جان پڑتال کرتے ہوئے یوسف خان کے کاغزات نامزدگی جو منظور کر لیا ۔کاغزات نامزدگی منظوری کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کاغزات نامزدگی کی منظوری پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ۔کارکن میرے ساتھ کھڑے ہیں۔اور پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے جس کے ٹکٹ کے لیے ہر حلقے میں درجنوں افراد ٹکٹ کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ضلعی صدر پی ٹی آئی یوسف خان نے کہا کہ ہنگو کی تمام نشستوں پر پی ٹی آئی جسے بھی ٹکٹ دے گی اسے کامیاب کرانے کے لیے بھر پور سیاسی مہم چلائیں گئے۔