تہران (مانند نیوز) بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چاروں افراد نے ملکی سلامتی کے خلاف موساد کے افسران کے کہنے پر کارروائیاں کی تھیں، جنہیں آج صبح ان کے انجام تک پہنچا دیا۔ایران نے اس سے قبل اسرائیل سمیت بیرونی ممالک کے لیے کام کرنے والے مبینہ ایجنٹوں کی گرفتاریوں اور انہیں سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا تھا، ایران کی جانب سے متعدد بار موساد کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے اسرائیل کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا انتقام صیہونی ریاست کے خاتمے کے ساتھ ہی رکے گا۔رپورٹ کے مطابق جنرل حسین سلامی نے ایران کے دارالحکومت تہران میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بدلہ بہت ہولناک ثابت ہوگا، ایران اپنے شہریوں کی ہلاکت کو فراموش نہیں کرسکتا۔جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ طوفان اقصیٰ کارروائی کو کسی بیرونی مدد کے بغیر سر انجام دیا گیا، جو 75 سالوں سے جاری اسرائیلی ظلم اور بربریت پر ردعمل تھا، طوفان اقصیٰ آپریشن مکمل طور پر فلسطینی کارروائی تھی جسے خود فلسطینیوں نے عملی جامہ پہنایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے