ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویزشاہد خان مہمند نے کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈمیں عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کو ان کی دہلیز پر حل کرنا اور ضلع کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروے کار لائے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع میں پائیدار امن ومان کے قیام کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے ڈرگز کے ناسور کے خاتمے کا تحیہ کر رکھا ہے۔ اس سلسلے میں عوام انتظامی افسران کے ساتھ ملاکنڈ لیویز کے جوانوں سے تعاون کریں تاکہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر اور منشات فروشی کا خاتمہ کر کے ملاکنڈ کو ڈرگ فری ضلع بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر لیویز لائن ملاکنڈ میں ڈھیری آلہ ڈھنڈکے عمائدین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران باتیں کرتے ہوئے کیا۔عمائدین کے وفد نے ڈھیری آلہ ڈھنڈمیں بسنے والے لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو تفصیل سے اگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ محدود وسائل کے باوجودڈھیری آلہ ڈھنڈ کے لوگوں کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائیں جائینگے۔انہوں نے موقع پر بعض مسائل کے حل کے بارے میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی۔عمائدین نے مسائل و مشکلات کو غور سے سننے اور حل کرنے میں گہری دلچسپی لینے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ منشیات کی بیخ کنی اور بہتر امن و امان کے قیام میں ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں گے۔