دیر بالا (مانند نیوز)خوشحال خیبرپختونخواہ پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ بخت جھان نے سب ڈویژن واڑی میں گیس سلینڈر شاپس، پولٹری ڈیلرز اور جنرل سٹورز چیک کئے اور ایس او پیز کی کیخلاف ورزی پر کئی دکانداروں کوجرمانہ کیا گیا اور ان کوہدایت کی آئندہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر شرینگل نے دیگر متعلقہ ٹیموں کے ہمراہ شرینگل بازار کا معائنہ کیا۔انہوں نے بازار میں مختلف جنرل سٹورز،ہوٹلز،چکن شاپس،فروٹ فروشوں اور دیگراشیاء خوردونوش کی قیمتوں، معیاراور صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران انہوں نے مختلف جنرل سٹورز ہوٹلزاور دیگر دکانداروں کو گران فروشی،غیر معیاری اشیاء خوردونوش،صفائی،سرکاری نرخنامہ نہ رکھنے اورناقص صفائی ستھرائی پر بھاری جرمانہ کیا گیاجبکہ کئی دکانداروں کو وارننگ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے