لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے ایون بمبوریت ویلیز روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فناس اینڈ پلاننگ انور اکبر خان، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمدعاطف جالب، این ایچ اے کے ذمہ داران، انجینئرز، متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایون کیلاش ویلیز روڈ پر تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر این ایچ اے حکام نے ایون کیلاش ویلیز روڈ پہ کام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفننگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایون کیلاش ویلیز روڈ پرمعیار کے مطابق تعمیراتی کام تیز کرنے اور تعمیراتی کام کی وجہ سے متاثرہ پائپ لائن،واٹر چینل کی بحالی اور بجلی کی فراہمی کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ روڈ پہ جاری تعمیراتی کام کی مسلسل نگرانی کرے گی اور کام میں سستی اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل اور علاقے کی ترقی کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کیں تا کہ علاقہ عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دی جا سکے۔