اسلام آباد (مانند نیوز) خطے میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود ایران سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق جولائی اور اگست 2026ء کے دوران ایران سے پاکستان کی درآمدات 17 فیصد بڑھ کر 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں درآمدات کا حجم 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا۔

ذرائع کے مطابق جنگ کے دوران بھی پاکستان کی ایران سے درآمدات جاری رہیں۔

پاکستان نے مالی سال 2025-26 کے دوران ایران سے ایک ارب 39 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی درآمدات کیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ تھیں۔

 مالی سال 2024-25 میں ایران سے درآمدات کا حجم ایک ارب 24 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2023-24 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات ایک ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر، مالی سال 2022-23 میں 88 کروڑ ڈالر، مالی سال 2021-22 میں 77 کروڑ 38 لاکھ ڈالر، مالی سال 2020-21 میں 51 کروڑ 86 لاکھ ڈالر جبکہ مالی سال 2019-20 میں 44 کروڑ ڈالر تھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے