پشاور (مانند نیوز) پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صوبائی انتخابات برائے سال 2026 تا 2030 مکمل ہوگئے، جس میں حبیب خان کو بلامقابلہ صوبائی صدر منتخب کرلیا گیا۔ انتخابات میں تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوئے، جس کے بعد تنظیم کے نئے صوبائی کابینہ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔انتخابی عمل کے نتیجے میں یاسین خان چمکنی کو صوبائی سینئر نائب صدر، حق نواز آفریدی کو صوبائی سینئر وائس چیئرمین، احمد شاہ شینواری اور محمد آمین کو صوبائی وائس چیئرمین جبکہ سید واجد علی شاہ کو صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اسی طرح نعمت شاہ آفریدی صوبائی چیئرمین منتخب ہوئے۔دیگر عہدیداران میں احمد داؤد ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ابوبکر برکی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، محمد نعیم قاضی، میاں حضرت بلال، عبدالمتین، عبیداللہ اور عبد الولی خان صوبائی نائب صدور منتخب ہوئے۔محمد ظاہر مہمند کو صوبائی فنانس سیکرٹری، سید شاہد اسحاق کو آفس سیکرٹری، نور اسلام کو پریس سیکرٹری، اسفندیار کو جوائنٹ سیکرٹری اور محمد نعیم کو کوآرڈینیشن سیکرٹری منتخب کیا گیا۔تمام عہدیداران کے بلامقابلہ انتخاب پر ایسوسی ایشن کے ممبران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے مسائل کے حل، حقوق کے تحفظ اور پیشہ ورانہ امور کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے