کاغان (مانند نیوز)کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چوتھے نئے بورڈ کا پہلا اجلاس کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہؤا جسمیں بورڈ کے نئے ممبران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آیاز سلیم رانا،مسرور احمد،عارف اسلم خان،سینر بیورو کریٹ جمیل احمد،کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام،ڈائریکٹر جنرل شبیر خان آن لائن زوم پر بورڈ ممبر رقیب خان،ڈپٹی سیکرٹری ٹورازم اور ایڈیشنل سیکرٹری فاریسٹ سمیت کے ڈی اے کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر سینئر ریٹائرڈ بیروکریٹ جمیل احمد کو کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر شبیر خان نے نئے ممبران کو خوش آمدید کہا اؤر نو منتخب چیئرمین کو مبارک پیشِ کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔اس موقع پر نو منتخب چیئرمین نے تمام ممبران کی طرفِ سے ان پر اعتماد کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن امین الحسن نے شرکاء کو کے ڈی اے کی طرف سے سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے متعلق کئے گئے اقدامات اور مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔اجلاس میں سرمائی سیاحت کے فروغ کیلئے مختلف پروگرامز اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھانے کی ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں نو منتخب چیئرمین جمیل احمد نے کہا کہ علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ یہاں کے قدرتی حسن کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اس علاقے کی خوبصورتی کو مزید ایکسپلور کیا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر سیاحت کے فروغ کے لیے کام کیا جائے۔اجلا س میں کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے کہا کہ وہ افسران شفاف انداز میں سچائی اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض منصبی انجام دے کر قانون کی پاسداری کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے