شبقدر(مانند نیوز)شبقدر پولیس کی کامیاب کاروائی، شبقدر اڈہ سے دو فلائنگ کوچزچوری کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم کی نشانی دہی پر دونوں فلائنگ کوچز برآمد،مزید تفتیش جاری،مورخہ 27 دسمبر 2023کو شبقدر پولیس کو مدعی نواز شریف نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ میرے دو فلائنگ کوچز ہیں اور شبقدر سے پشاوری تک سواریاں لے جاتے ہیں۔ 26دسمبر کو میں نے اور ڈرائیور نے دونوں فلائنگ کوچز شبقدر اڈہ میں کھڑا کرکے گھر چلے گئے،صبح جب گئے تو دونوں فلائنگ کوچز غائب تھے، کافی تلاش اور پتہ برادری پر معلوم ہوا کہ فلائنگ کوچز کو وجاہت عرف شینو ولد نور علی سکنہ نظام پور نے چوری کرکے لے گئے ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان نے رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری اور فلائنگ کوچز کی برآمدگی کے لیے ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان، ایس ایچ او شبقدر ریاض خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے دن رات محنت کرکے ملزم وجاہت عرف شینو ولد انور علی سکنہ نظام پور کو گرفتارکرکے کرکے جن کے نشان دہی پر دونوں فلائنگ کوچز کو برامد کرلیا،ملزم کو تھانہ شبقدر منتقل کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔