پشاور(مانند نیوز) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفواد اسحق نے MG خیبر موٹرز کی جانب متعارف کی جانیوالی نئی الیکٹرک گاڑیوں کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب چیمبر ہاؤس میں منعقد کی گئی جس میں سرحد چیمبر کے نائب صدر اعجاز خان آفریدی ٗ MG خیبر موٹرز کے چیف ایگزیکٹوآفیسرنعیم آفریدی ٗ سی ای او AA جیمز اینڈ جیولری عبداللہ آفریدی ٗ ایگزیکٹو ممبرمنورخورشید ٗ محمد اسماعیل ٗ سابق سینئر نائب صدرعمران خان مہمند اوراحسان اللہ ٗ نثاراحمد ٗ وقار احمد ٗ مظہر الحق ٗ فضل واحد ٗ اشتیاق محمد اور کاروباری حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر MG خیبر موٹرز کے سی ای او نعیم آفریدی اور ٹیکنیکل سٹاف نے MG الیکٹرک گاڑیوں کی نئے ویرینٹ ٗ ان کی افادیت اور دیگر فوائد کے بارے میں شرکاء کو تفصیلی طورپرآگاہ کیا۔ سرحد چیمبر کے صدرفواد اسحق نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے MG خیبر موٹرز کو نئی الیکٹرک گاڑیوں کے مختلف ویرینٹ لانچ کرنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ الیکٹرک گاڑیوں کی لانچنگ سے بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی اور پٹرول کے مقابلے میں عوام اور بزنس کمیونٹی کو ماحول دوست گاڑیاں دستیاب ہوں گی۔ اس موقع پر ایم جی خیبر موٹرز کی انتظامیہ کی جانب سے شرکاء کو بتایا گیا کہMGکی نئی الیکٹرک گاڑیاں پٹرول اور ڈیزل والی گاڑیوں کی نسبت نہ صرف استعمال میں کافی کفایت شعاراوراکنامیکل ہے بلکہ ماحول دوست بھی ہیں۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے نائب صدر اعجاز خان آفریدی نے بھی خطاب کیا اور کہا ہے کہ MG خیبرموٹرز کی نئی الیکٹرک اور ماحول دوست گاڑیوں کو متعارف کروانا خوش آئند ہے جو بڑھتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کے مسائل پر قابو پانے کے لئے کافی معاون ثابت ہونگی۔شرکاء کو بتایا گیا کہ پاکستان / خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے مسائل پر قابو پانے کیلئے ایسی گاڑیوں کومتعارف کروانے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر MG خیبر موٹرز کے سی ای او محمد نعیم آفریدی نے نئی الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق اور نائب صدر اعجاز خان آفریدی سمیت بزنس کمیونٹی کو نئی گاڑیوں کے مختلف اقسام ٗ اس کے فوائد اور دیگر اہم خصوصیات سے متعلق تفصیلی طور پربریفنگ دی۔