پشاور(مانند نیوز) پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات2024 میں یونٹی ڈیموکریٹک الائنس کے امیدواروں نے کلین سویپ کر لیا ہے۔ارشد عزیز ملک دوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے پشاور پریس کلب کے صدر منتخب ہوگئے،یونٹی ڈیموکریٹک الائنس کے صدارتی امیدوار نے ارشد عزیز ملک نے 402ووٹ لیکر صدارت کی نشست اپنے نام کر لی جبکہ نائب صدارت کی نشست پر یونٹی ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار طیب عثمان نے 360ووٹ،جنر ل سیکرٹری کی نشست پر عرفان موسی زئی نے 373ووٹ،جائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر گل رحمان حقانی نے 381ووٹ،اور فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر شیخ رضوان نے 341ووٹ لیکر یونٹی ڈیموکریٹک کو تاریخی فتح دلوائی، دوسری جانب گورننگ باڈی کی 10 نشستیں بھی یونٹی ڈیموکریٹک الائنس نے جیت لئے۔گورننگ باڈی کے نشستوں پر کامیاب ہونے والوں میں یونٹی ڈیموکریٹک الائنس کے احتشام بشیر،ارشاد علی،ایم ریاض،امیر معاویہ،شاہد افریدی،شہزاد احمد،،عابد خان،عمران ایاز،عمران یوسفزئی اور کلیم قریشی شامل ہے۔