پشاور(مانند نیوز) خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے صوبائی ہیڈ کوارٹر میں سالانہ کارکردگی اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر ڈاکٹر خطیر احمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے کہا کہ ریسکیو1122 نے سال 2023 میں 2 لاکھ 31 ہزار سے زائد ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں، جن میں 1 لاکھ 42 ہزار سے زائد میڈیکل، 23 ہزار کے قریب ٹریفک حادثات، 52ہزار کے قریب ریفرل ایمرجنسیز،3797 آگ لگنے کے واقعات، 585 ڈوبنے کے واقعات، 3695 جرائم, 5735 عمارت گرنے و دیگر ایمرجنسیز اور 183 مختلف نوعیت کے گیس و سلینڈر دھماکے شامل ہیں، ڈاکٹر خطیر احمد نے بتا یا کہ ریسکیو1122 نے 2 لاکھ 36 ہزار سے زائد زخمیوں و مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا، ریسکیو1122 نے ہیلتھ ایمبولینس (ریفرل) کے ذریعے شدید زخمیوں و مریضوں کو بہتر علاج معالجے کے ضلع کے اندر اور دوسرے اضلاع کے بڑے ہسپتالوں کو منتقل کیا، ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 صوبے کے 34 اضلاع میں شب و روز خدمات فراہم کررہا ہے جبکہ ریسکیو1122 سٹیشنز کی تعداد 104 تک بڑھا دی گئی ہے، ریسکیو1122 نے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ ضم شدہ اضلاع اور سابق ایف آر ز میں بھی سہولیات میں بھی عوام الناس کو ان کی دہلیز پر یکساں خدمات فراہم کررہا ہے۔ ریسکیو 1122 نے صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر ریسکیو سٹیشنز قائم کیے ہیں جہاں سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کو بھی ایمرجنسیز کے دوران سہولیات کا سلسلہ جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے