پشاور(مانند نیوز) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کا منشیات روک تھام کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں محکمہ ہذا نے پانچ اہم اور بڑی کاروائیاں کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلی کاروائی ایکسائز انٹیلی جنس بیورو نے مین موٹروے بالمقابل جناح ہسپتال پر کرتے ہوئے گاڑی سے 5193 گرام ہیروئن برآمد کر کے دو ملزمان گوہر خان ولد سبز علی ساکن لڑمہ بخشی پل اور سبحان اللہ ولد محمد ساکن شاب خیل ضلع پشاور کو گرفتار کر لیا، دوسری کاروائی کے مطابق، ایکسائز نے رنگ روڈ پر دوران کاروائی گاڑی سے 18 کلوگرام گرام چرس برآمد کی ہے جبکہ تیسری کاروائی تھانہ ایکسائز مردان نے کی جس میں نوشہرہ مردان روڈ پر موٹر سائیکل سے 12 کلو گرام چرس برآمد کی گئی اسی طرح چوتھی کاروائی تھانہ ایکسائز پشاور نے کی جس کے مطابق انڈسٹریل روڈ بطرف کارخانو گاڑی سے 36 کلو گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ پانچویں کاروائی تھانہ ایکسائز پشاور نے کی جس میں کاروائی کے دوران جعلی پاکستانی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے -/250000 جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کی گئی۔تمام کاروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے