کوہاٹ (مانند نیوز)گزشتہ سال 2023 کے دوران ریسکیو 1122 کوہاٹ نے ٹوٹل 1786 ایمرجنسیزکے دوران اپنی خدمات پیش کیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ محمد جواد خلیل خان نے 2023 کی ریسکیو 1122 کوہاٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔گزشتہ سال 2023 کے دوران ریسکیو 1122 کوہاٹ کنٹرول روم کو 110528 کالز موصول ہوئیں جن میں غیر ضروری کالز کی تعداد 69095 رہی۔گزشتہ سال کے دوران ریسکیو 1122کوہاٹ نے 295 روڈ ٹریفک حادثات،1186میڈیکل70گولی لگنے/لڑائی جھگڑے،71آگ لگنے کے واقعات،12 ڈوبنے کے، 135 ریکوری،07 عمارت گرنے وغیرہ اور 10 مختلف قسم کے بلاسٹ وغیرہ کے و اقعات پیش آئے۔ ان حادثات میں 73 افراد نے جان کی بازی ہاری جبکہ 2523 افراد کو با حفاظت ابتدائی طبی امداد کے ساتھ ہسپتال شفٹ کیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ سال 2023 کے دوران ہیلتھ ایمبولینس سروس کے ذریعے 1809 ایمرجنسیز میں خدمات پیش کرتے ہوئے 1315 مریضوں کو ضلع کے اندر ہسپتال منتقل کیاگیا جبکہ 494 مریضوں کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسری ضلعی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عوام کی طرف سے ریسکیو 1122 پر بھر پور اعتماد قائم رکھنے کیلئے اپنے خدمات کو مزید بہتر بنانے کی ہرممکن کوشش کریں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے