ملاکنڈ (مانند نیوز)ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے سالانہ رپورٹ 2023 جاری کردی۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے سال 2023 میں مجموعی طور پر 4638 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئے۔ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے ترجمان محمد عاصم خان کے جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے گزشتہ سال مجموعی طور پر 4638 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے جس میں سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی جنکی تعداد 3615 ہیں۔ اس کے علاوہ 614 ٹریفک حادثات، 152 آتشزدگیاں، 77 گولی لگنے اور تشدد کے واقعات، 19 پانی میں ڈوبنے کے، 06 بلڈنگ کولیپس، 03 کوکر بلاسٹ، 04 دیگر متفرق واقعات میں خدمات سرانجام دئیے۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے مجموعی طور پر 4460 افراد کو بچایا جبکہ 77 افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں جانبحق ہو گئے تھے۔ ریسکیو 1122 کی بنیادی حادثاتی ایمرجنسیز کے علاوہ ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس1122 نیبھی سال 2023 میں 2204 مریضوں اور زخمیوں کو ضلعے کے مختلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کر دیئے، جن میں 1051 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 1153 مریضوں کو ضلع سے باہر کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے۔?? سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسر ارشد اقبال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122 کے خدمات بلا کسی تفریق کے فراہم کئے جائیں. ریسکیو1122 ملاکنڈ نے ضلع بھر میں روز مرہ کی بنیاد پرلوگوں کو بنیادی زندگی اور آگ سے بچاو کے متعلق تربیت فراہم کیں جن میں سکول، کالجز، یونیورسٹیز، سرکاری و پرائیوٹ ادارے، اور دیگر ادارے شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے