کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ محمد عابد وزیر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ان کے دفترمیں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کوہاٹ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، ضلعی پولیس اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ کمشنر کوہاٹ نے کوہاٹ ڈویژن کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔