چارسدہ (نامہ نگار)چارسدہ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیکنیکل بنیاد پر تفتیش اور بہترین پیروی پر تھانہ پڑانگ کی حدود میں 4 سالہ مریم کو بے دردی سے ذبح کرنے والا ملزم کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان کی طرف سے پولیس افسران کو نقد انعام اور توصیفی اسناد کا اعلان مورخہ 12جولائی 2022 کو مسمی عبیداللہ ولد شاکر اللہ سکنہ معتبرکورونہ شابڑہ پڑانگ نے اپنی 4سالہ بیٹی مریم کی بے دردی سے قتل کرنے کی رپورٹ نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف درج کی تھی،افسوس ناک واقع میں ملزم/ملزمان کی گرفتاری کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنائی تھی، ٹیم نے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کرتے ہوئے 40گھروں کی پروفائلنگ کی اور34/36 مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا، ٹیم نے تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے ننھی بچی کے والد کو شامل تفتیش کیا، تفتیش کے دوران درندہ صفت باپ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شک تھا کہ یہ میری ناجائز اولاد ہے اس لیے ان کو ذبح کرکے قتل کردیا،پولیس نے سارے شواہد کو صیح طریقے سے محفوظ کرلیا، موجود شواہد اور ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا، چارسدہ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیکنیکل بنیاد پر تفتیش کی بدولت ایڈیشنل سیشن جج/ماڈل کورٹ چارسدہ عبدالحسن مہمند کی عدالت چارسالہ بیٹی مریم کو ذبح کرنے والے درندہ صفت والد کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان نے بہترین تفتیش پر پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نقد انعام اور توصیفی اسناد کا اعلان کردیا ہے