پبی (مانند نیوز ) آئس کے نشے نے نوجوانوں کو کرائم کی طرف راغب کیا۔نوجوان نشے کیلئے پیسے نہ ھونے پر سٹریٹ کرائم میں ملوث ھے۔۔اس کی روک تھام کیلئے پولیس اور عوام دونوں کو اقدامات کرنے ھونگے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری چئیرمین ھیومن رائٹس خیبرپختونخوا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آئس کے نشے نے بہت گھرانوں کو تباہ کیا۔بیروزگاری سے تنگ نوجوان آئس کے نشے کی چنگل میں پھنس کر ھر قسم جرائم کے عادی ھوجاتے ھیں۔اور آخر میں اپنے خاندان کو گولیوں سے چھلنی کرتے ھیں۔انہوں نے عوام اور انتظامیہ کو خبردار کیا۔کہ اگر ھم نے مل کر اس لعنتی نشے کی روک تھام نہیں کیا۔جو معاشرے میں ناسور کی طرح پھیل رھے ھیں۔تو وہ دن دور نہیں۔کہ نوجوان طبقہ گاوں کی گلیوں میں سٹریٹ کرائم کرینگے۔اور نشہ نہ ملنے کی وجہ سے سڑکوں، نالوں میں مردہ حالت میں پڑے ھونگے۔انہوں نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا۔کہ آئس نشہ کے سمگلروں اور فروخت کرنے والوں کو پکڑیں۔نہ کہ پینے والوں کو۔ھر علاقے کے ایس ایچ او اپنے اپنے علاقے میں آئس فروش کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دیں۔