کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمد عابد وزیر نے کوہاٹ شہر کے مختلف جگہوں کا دورہ کیا۔ریڈ زون کے قیام کے حوالے سے کمشنر کوہاٹ ڈویژن عابد وزیر نے سنیما چوک اور،پشاورچوک کا دورہ کیا۔مذکورہ جگہوں پر ٹریفک کے بڑھتی ہوئی دباؤ کوکم کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو حکمت عملی وضح کرنے کی ہدایات جاری کئے۔ بعدازاں کمشنر کوہاٹ عابد وزیر نے احمد فراز پارک کا دورہ بھی کیا جہاں انھوں نے عوامی پارک میں تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ٹی ایم او محمد شعیب نے احمد فراز پارک کے حوالے سے کمشنر کوہاٹ کو بریفنگ دی۔کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ عوامی پارک میں دستیاب تمام وسائل شہریوں کیلئے ہیں۔پارک میں آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور احمد فراز پارک میں پودوں کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے تاکہ عوام کو تفریح کیلئے سازگار اورصاف ماحول میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کو منظم طریقے سے رواں دواں رکھنے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کیا جائے اور شہر میں تمام غیر قانونی اڈوں اورناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے دلیرانہ اقدامات اٹھا ئے جائیں اوراس ضمن میں کسی کا دباؤقبول نہ کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے