پشاور(مانند نیوز) آل پاکستان سی این جی ایسوسی خیبرپختونخوا کے چیئرمین فضل مقیم خان نے کہا ہے کہ ایک مہینے کے لیے سی این جی پمپس بندش کا فیصلہ نقصان کے سوا کچھ نہیں، ایسے فیصلوں سے سٹریٹ کرائمز میں تو اضافہ ہو سکتا ہے ریوینیو میں نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مختلف میڈیا اداروں سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جو صوبہ اپنے استعمال سے 250 ایم ایم سی ایف ڈی گیس زیادہ پیدا کرتا ہے، اس میں گیس بند کرنا کہاں کا انصاف ہے۔لاکھوں خاندانوں کو بے روزگار کردیا گیا، دیہاڑی دار بھی فاقوں پر آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس نے بھی نگران وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا میں ایک ماہ سی این جی سٹیشنز بند کرنے کا یہ مشورہ دیا وہ ملک و قوم کا دشمن ہے، غریب دوست فیول کے پمپس کو بند کردیا گیا، رکشہ ڈرائیور ٹیکسی ڈرائیور کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ فضل مقیم خان نے بتایا کہ اس سب ظلم کے باوجود گھریلو صارفین گیس کے لیے رو رہے ہیں، اور گیس بل ہزاروں روپوں کے ٹیکسز کے ساتھ بھجوا دیے۔ ایسے فیصلوں سے سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہوتا ہے ریوینیو میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 ارب سے زائد کا ریوینیو دینے والے سی این جی سیکٹر کو تالے لگوا دیے گئے۔ انکا مطالبہ تھا کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور خیبرپختونخوا کو اسکا حق دیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے