اسلام آباد(مانند نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور خاندان کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں نیب تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی ہے تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں نیب ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن کے6کیسز بند کرنے کی منظوری دے دی۔ 24 سال پرانا نے شر یف ٹرسٹ کیس میں نیب تحقیقات بند کرنے کی منظوری دی گئی۔آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کیخلاف سیف سٹی کرپشن کیس کی انکوائری بندکرنے کا منظوری دی اور سی ڈی اے افسران کے خلاف پارک انکلیو ہاسنگ سوسائٹی انکوائری بھی بند کردی گئی۔اجلاس میں وفاقی افسران کیخلاف من پسند افراد کو بھرتی کرنے کی انکوائری بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ شاہد ملک اور شہباز یاسین ملک کے خلاف بھی انکوائری بند کردی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے