کوہاٹ (مانند نیوز)خیبرپختونخوا خوشحال پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لاچی نے لاچی بازار کادورہ کیا اوریوریا،چینی اورگندم کی قیمتوں اورسٹاک کاجائزہ لیا۔اس موقع پر مختلف ہوٹلوں میں صفائی کی ناقص صورتحال اوراشیاء خوردونوش کے قیمتوں کا بھی معائنہ کیا جہاں پر حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد پراشیاء خوردونوش کے قیمتوں پر فروخت کرنے والے دکانداروں کو جرمانہ کیاگیا جبکہ دیگر ہول سیل ڈیلرز کو ذخیرہ اندوزی سے بعض رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی نہ صرف قانونی جرم ہے بلکہ دین اسلام نے بھی سختی سے ممانعت کی ہے کیونکہ اس عمل سے غریب عوام کیلئے مشکلات پیدا ہوتی ہے۔