ہنگو(مانند نیوز)ضلعی پولیس سربراہ نثار احمد خان(PSP) نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ جیل ہنگو کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے موقع پر ڈی ایس پی سٹی فلک نواز خان بنگش،ار ائی پولیس لائن مجاہد حسین خان، ایس ایچ او تھانہ سٹی فیاض خان انکے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نثار احمد خان (PSP) نے جیل کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کا تفصیلی معائنہ کیا اور جیل انتظامیہ کی طرف سے موجودہ صورتحال کے تناظر میں قیدیوں کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او ہنگو نے ڈسٹرکٹ جیل کی سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے متعلقہ جیل حکام اور پولیس افسران کو ڈسٹرکٹ جیل کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے اور اس سلسلے میں اٹھائے جانیوالے حفاظتی اقدامات کو فول پروف بنانے کیلئے مزید اہم ہدایات جاری کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے