ایبٹ آباد (مانند نیوز)ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے سوزوکی کی سائیڈوں پر سواریوں کی اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں شروع۔متعد سوزوکیوں کے کے سائیڈوں پر لگے غیر قانونی پائیپوں کو کاٹ دیا گیا۔ڈی ائی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل اور ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کی زیر نگرانی ٹریفک پو لیس ایبٹ آباد کی جانب سے سوزوکی گاڑیوں کے سائیڈوں پر سواریوں کی اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے حویلیاں، سٹی ایریاہ، منڈیاں، مری روڈ اور قلندرآباد کے مقامات پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے پہلے روز میں ہی 368 سوزوکیوں کی سائیڈوں پر لگے غیر قانونی پائیپوں کو کاٹ کر پھیک دیا گیا اور سوزوکی ڈرائیوران کو وارننگ جاری کی گئی کہ دوبارہ یہ پائپ نہ لگائے جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے