پشاور(مانند نیوز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام ٹریفک ہیڈ کوارٹرز گلبہار میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ، ٹریفک افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے بہتر کارکردگی پر اہلکاروں میں توصیفی اسناد اور نقد رقوم تقسیم کی۔ تقریب کے دوران چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے ٹریفک عملے کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران و اہلکار پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر ڈیوٹیاں انجام دیں اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران و اہلکار پوری جانفشانی کیساتھ ٹریفک کی روانی اور شہریوں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کریں، چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور میں سزا و جزا کا عمل اسی طرح جاری رہے گا بہتر کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی جبکہ غفلت برتنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے ٹریفک حکام اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں اور تجاوزات مافیا کیخلاف بلا تعطل آپریشن جاری رکھیں اور کسی کیساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے