لاہور،پشاور(مانند نیوز ڈیسک)ملک کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی، دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 1پشاور سے شکئی تک دھند کی وجہ سے بند رہی، موٹر وے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک، موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک، موٹر وے ایم 4 شورکوٹ سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے بند رہی۔ موٹر وے ایم 5 شیرشاہ سے ظاہر پیر تک، موٹر وے ایم 5 رحیم یار خان سے روہڑی تک، موٹر وے ایم 14 کھڑپہ انٹرچینج سے یارک تک دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا۔حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ترجمان موٹر وے نے کہا کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفریقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ دھند میں ڈرائیورز اپنی گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، غیرضروری سفر اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں، ڈرائیورز دھند میں اپنی گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں۔پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں دھند کے باعث10 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ایوی ایشن کے مطابق شارجہ، دبئی سے پشاور اور جدہ سے ملتان کی پروازوں کو اسلام آباد اور لاہور منتقل کر دیا گیا۔قومی ایئر لائن پی آئی اے کی شارجہ سے پشاور کی پرواز پی کے 258 اسلام آباد میں اتاری گئی۔جدہ سے پشاور کے لئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 284 اسلام آباد منتقل کی گئی جبکہ جدہ سے ملتان کی پرواز پی کے 840 لاہور اتار لی گئی۔کراچی سے اسلام آباد، سکھر، پشاور، لاہور کی 8 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔نجی ایئر لائن کی دبئی سے ملتان اور شارجہ سے پشاور کی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔نئے سال کے پہلے 10 دن کے دوران 330 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے