وانا (مانند نیوز) ضلع جنوبی وزیرستان لوئر تحصیل توئی خلہ سے تعلق رکھنے والے ملک مومین خان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور پنجاب میں بیٹھے ہوئے پٹواریوں کا نوٹس لیا جائیں، وہاں سے سلیمان خیل شاخ سلطان خیل قوم کے نام پر غیر لوگوں کو جائیدادوں کے کاغذات دیئے جارہے ہیں جونہ صرف ہماری ملکیت کی نیلامی جاری ہے بلکہ غیر سلطان خیل لوگوں کو ملکیت کے نام پر غیرقانونی طریقے سے شناخت اور ضروری کاغذات مل رہے ہیں، جو سراسر ہماری نسلوں اور ملک کے لئے مفید شہری ثابت نہیں ہوسکتے، ضلعی انتظامیہ سمیت اداروں سے درخواست کرتے ہوئے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور انہوں نے اعلی حکام سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ سلطان خیل قوم کے ملکانان اور مشران کا قومی جرگہ طلب کیا جائیں اور غیرملکی لوگوں کا راستہ بندھ کیا جائیں اور دوسرے اضلاع میں بیٹھے پٹواریوں کا نوٹس لیا جائیں۔ اس موقع پر ملک طوطی خان اور صوبیدار محمد خان سلطان خیل موجود تھے۔