کوہا ٹ (مانند نیوز)خوشحال خیبر پختونخوا کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹرفوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کوہا ٹ اسد قاسم نے ٹیم کے ہمراہ پرانا لاری اڈا میں مختلف اشیاء خوردونوش کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران ایک دکان سے ممنوعہ چائنہ سالٹ جب کہ ایک اور دکان سے زائد المیعادکوکا کولا مشروبات برآمد ہونے پر پر دکاندار کو جرمانہ کرکے موقع پر تلف کردی گئی۔ اس کے علاوہ فوڈ سٹریٹ میں چیکنگ کے دوران ایک کباب شاپ سے خراب قیمہ برامد کر کے مالک کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی جبکہ دیگر کو بہتری کے نوٹسز کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ان کا مقصد عوام کو صاف اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔