ملاکنڈ (مانند نیوز)نگراں صوبائی حکومت کے خوشحال خیبر پختونخوا پروگرام کے تحت اورڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویزشاہد خان مہمند کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی نے درگئی بازار میں مختلف کلینکل لیبارٹریوں کی چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران صفائی ستھرائی اور قیمتوں کے بارے میں ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے گئے۔اس کے علاوہ درگئی بازار میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور کئی مقامات سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کیخلاف کاروائیاں جاری رہیگی اور ضلع ملاکنڈ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے