دیر (مانند نیوز)لکڑی سمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے سلیپران برآمد کرکے بحق سرکار ضبط کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر دیر بالا عرفان علی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد بلال نصیر نے لیویز فورس نفری کے ہمراہ جیٹکوٹ چیک پوسٹ شرینگل پر ناکہ بندی کرکے قیمتی دیار کی لکڑی سمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے بحق سرکار ضبط کر لیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف فارسٹ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کردی۔ اس کے علاوہ انہوں نے لیویز فورس نفری کے ہمراہ سب ڈویژن شرینگل کے مختلف علاقوں کو جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ دورانِ چیکنگ مسافروں سے کرایوں کے بارے میں معلوم کیا۔سرکاری کرایہ نامے کی خلاف ورزی پر متعدد ڈرائیورز کو موقع پر جرمانہ کیاگیا۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال شرینگل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں میریضوں کودی جانیوالی طبی سہولیات،علاج معالجے کے معیار،صفائی کی صورتحال اور ادویات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے طبی عملہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال آئے ھوئے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے